پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی کھپت میں اضافہ، فرنس آئل کی فروخت میں کمی

رواں مالی سال کے دوران پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی کھپت میں اضافہ ہو گیا۔ ابتدائی نو ماہ کے دوران فرنس آئل کی فروخت میں کمی ہوئی۔

اسلام آباد: آئل کمپنیز ایڈوائزری بورڈ کے مطابق جولائی سے مارچ تک ہائی سپیڈ ڈیزل کی کھپت آٹھ فیصد اضافے سے باون لاکھ چار ہزار ٹن رہی۔ مالی سال دو ہزار، چودہ اور پندرہ کے دوران پٹرول کی فروخت اٹھارہ فیصد اضافے سے تینتیس لاکھ گیارہ ہزار ٹن رہی۔ فرنس آئل کی کھپت تین فیصد کمی سے چھیاسٹھ لاکھ نوے ہزار ٹن رہی۔ –

تبصرے بند ہیں.