دیپکا اور رنبیر نئی فلم ” تماشا ” میں ایک ساتھ نظر آئیں گے

بالی وڈ فلم ” یہ جوانی ہے دیوانی ” کی سپرہٹ جوڑی دیپکا پڈکون اور رنبیر کپور اب نئی فلم ” تماشا ” میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ فلم کی شوٹنگ ٹوکیو میں زوروشور سے جاری ہے۔

ممبئی: معروف فلم ساز ساجد کی پروڈیوس کردہ فلم ” تماشا ” کی کہانی ایک لوسٹوری پر مبنی ہے۔ جس میں رنبیر کپور پاگل کے کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں سنگیتا بجلانی، پونم سنگھ اور پاکستانی اداکار جاوید شیخ بھی شامل ہیں۔ فلم کی موسیقی آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمن نے دی ہے۔ فلم رواں سال کرسمس کے موقع پرسینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ –

تبصرے بند ہیں.