بالی ووڈ سٹار سوناکشی سنہا ٹی وی رئیلٹی شو میں جج کے فرائض انجام دیں گی

میں ابھی تک دل سے بچی ہوں اور بچوں کی حیرت انگیز صلاحیتیں دیکھنے کی خواہش مند ہوں :بالی ووڈ سٹار

ممبئی () بالی ووڈ کی دبنگ حسینہ سوناکشی سنہا فلموں کے بعد اب ٹی وی نظر آئیں گی ۔ اداکارہ رئیلٹی شو میں جج کے فرائض انجام دیں گی ۔ سوناکشی سنہا بچوں کی گلوکاری کے فن کو پیش کرنے والے ریئلٹی شو میں جج بن رہی ہیں ۔ اداکارہ نے پروگرام میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی دل سے بچی ہیں اور بچوں کی حیرت انگیز صلاحیتوں کو دیکھنے کی خواہشمند ہیں ۔ سوناکشی ان دنوں اپنی نئی فلم اکیرا کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں جو خواتین کے تحفظ اور ان کے حقوق سے متعلق کہانی پر مبنی ہے ۔

تبصرے بند ہیں.