بے روزگاری کا خاتمہ، پنجاب حکومت کی نظریں خلیجی ملکوں پر

لاہور……….وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صوبے سے بے روزگاری ختم کرنے اور ہنر مند افراد کو خوشحال زندگی فراہم کرنے کے لیے مشرق وسطیٰ کی مارکیٹ سے فائدہ اٹھانے کا پروگرام بنایا ہے۔ شہباز شریف نے کہا ہےکہ قطر ورلڈ کپ دو ہزار اٹھارہ اور دبئی ایکسپو دو ہزار بیس کی صورت میں مشرق وسطیٰ میں لاکھوں نوکریاں دستیاب ہیں جہاں پنجاب کے ہنر مند افراد کو بھیجا جاسکتا ہے۔ سول سیکریٹریٹ لاہورمیں ویڈیولنک کے ذریعےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نےکہاکہ موجود مواقع سے فائدہ اٹھا کر روزگار کے لاکھوں مواقعے پیدا کیے جاسکتے ہیں۔ انہوں نےہدایت کی کہ مارکیٹ کی ضروریات کو مدنظر رکھتےہوئےمعیاری ہنرمندفورس کی تیاری پرخصوصی توجہ دی جائے اورمتعلقہ ادارے بیرون ملک سفارتخانوں سے رابطہ کر کے ہنر مند فورس کی حقیقی ڈیمانڈ کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔ شہبازشریف نےصوبائی وزیر محنت راجہ اشفاق سرور کی سربراہی میں سٹیرنگ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی اورکہاکہ کمیٹی خلیجی ممالک میں ہنر مند افرادی قوت بھجوانے کے حوالے سے سفارشات تیارکرے گی۔

تبصرے بند ہیں.