بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ ڈینگی بخار کے باعث تشویشناک حالت میں اسپتال داخل

ممبئی: بھارتی فلم نگری کے نئے ابھرتے ستارے رنویر سنگھ بھی ڈینگی کا شکار ہوگئے جنہیں شدید بخار کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دُرگا پور میں اپنی نئی فلم ”غنڈے“ کی شوٹنگ کے دوران رنویر سنگھ شدید بخار میں مبتلا ہوگئے جس کے باوجود انہوں نے فلم کی شوٹنگ جاری رکھی جس کے باعث بخار مزید شدت اختیار کرگیا اور انہیں ممبئی کے اسپتال میں داخل کرنا پڑا جہاں ان کے مختلف قسم کے ٹیسٹ ہوئے جس میں ان میں ڈینگی بخار کی تشخیص ہوئی، شدید بخار کی حالت میں شوٹنگ جاری رکھنے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کی حالت تشویش ناک ہے، ابھی حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا ہے کہ وہ کب تک مکمل ٹھیک ہوں گے تاہم انہیں ہنگامی بنیادوں پر طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.