ای سی پی :حلقہ ایک سو تین ،ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم

حافظ آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حافط آباد کے حلقہ این اے ایک سو تین میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا ہے۔قومی اسمبلی کی نشست این اے ایک سو تین سے آزاد امیدوار چودھری لیاقت عباس بھٹی چھہتر ہزار چوالیس ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے تھے جبکہ ن لیگ کے میاں شاہد حسین نے پچہتر ہزار چھ سو ووٹ حاصل کیے جس پر مسلم لیگ ن کے امیدوار شاہد حسین نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ووٹوں کی دوباہ گنتی کی درخواست دی تھی۔شاہد حسین بھٹی کا کہنا ہے کہ پولنگ کے دوران پندرہ سے بیس ہزار جعلی ووٹ کاسٹ کیے گئے۔واضح رہے کہ کامیاب امیدوار چودھری لیاقت حسین بھٹی نے گزشتہ روز شہباز شریف سے ملاقات کے بعدن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.