ایکس مین سیریز :”دی وولورین “کا نیا ٹیزرٹریلر ریلیز

ہالی ووڈ …ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر ایکس مین سیریز کی نئی سائنس فکشن تھری ڈی ایکشن فلم “دی وولورین “کا نیا ٹیزرٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔ فلم میں معروف اداکار ہیو جیک مین ایک بار پھر سپر ہیرو کے کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم کے ہدایتکار جیمز مین گولڈ ہیں۔ایکس مین دی لاسٹ اسٹینڈ کی کہانی آگے بڑھاتے دی وولورین میں لوگن جاپان پہنچے گا جہاں اْسکا سامنا اپنے پرانے دشمن سے ہوگا۔ایکشن ،تھرلر اور سسپنس سے بھرپور تھری ڈی فلم دی وولورین رواں سال24جولائی کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.