زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ،34 کروڑ ڈالرز رہ گئے :اسٹیٹ بینک

ذخائر میں کمی کا سبب بین الاقوامی ادائیگیاں اور عالمی مالیاتی ادارے کو کی جانے والی ادائیگیاں ہیں

کراچی () بیرونی قرضوں اور عالمی مالیاتی ادارے کو ادائیگی کے سبب ملکی زرمبادلہ ذخائر چونتیس کروڑ ڈالرز کم ہوگئے ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پندرہ سے بائیس اگست کے دوران سولہ کروڑ پچاس لاکھ ڈالرز بیرونی قرضوں اور چودہ کروڑ ستر لاکھ ڈالرز عالمی مالیاتی ادارے کو ادا کئے جانے کے سبب ملکی زرمبادلہ ذخائر تیرہ ارب اٹھاون کروڑ ڈالر باقی رہ گئے ۔ ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں چونتیس کروڑ اسی لاکھ ڈالر کم ہوکر آٹھ ارب پچپن کروڑ ڈالر ہوگئے ۔ ہفتے کے دوران شیڈول بینکوں کے ذخائر چالیس لاکھ ڈالر اضافے سے پانچ ارب دور کروڑ ڈالر ہوگئے –

تبصرے بند ہیں.