ایلینا ڈی کروز نے سلمان خان کیساتھ فلم میں کام سے کیوں انکار کیا؟

ممبئی: 

فلم ’برفی‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ ایلینا ڈی کروز نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان کی فلم ’وانٹیڈ‘ میں عائشہ تاکیہ سے پہلے انہیں آفر کی گئی تھی مگر انہوں نے انکار کر دیا تھا۔

بالی ووڈ میں خانز اور کپور کا راج ہے مگر شاہ رخ، عامر اور سلمان خان ایسے نام ہیں جن کے ساتھ کام کرنا ہر کوئی اپنی خوش نصیبی سمجھتا ہے مگر فلم انڈسٹری میں چند ایسے نام بھی موجود ہیں جو باکس آفس کے ان بادشاہوں کو بھی انکار کر دیتے ہیں جیسے کے کنگنا رناوت نے فلم ’سلطان‘ میں سلمان کی ہیروئن بننے سے انکار کر دیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.