فواد خان دنیا کی پرکشش شخصیات کی فہرست میں شامل

کراچی: 

پاکستان کے پرکشش اور باصلاحیت اداکار فواد خان کو دنیا کی 100 پرکشش شخصیات میں شامل کیا گیا ہے۔

کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکار فواد خان نے اپنی اداکاری اور پرکشش شخصیت کے باعث پاکستان اور بھارت میں تو لوگوں کو اپنا دیوانہ بنایا ہی ہے تاہم اب ان کی خوبصورتی کے چرچے دنیا بھر میں مشہور ہوچکے ہیں، ٹی سی کینڈلر(دی انڈیپنڈنٹ کرٹکس) کی جانب سے 2017 کے سب سے زیادہ پر کشش اور خوبصورت چہروں کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں فواد خان کا نام بھی شامل ہے، ٹی سی کینڈلر ہر سال دنیا بھر کے سب سے زیادہ خوبصورت چہروں کی فہرست جاری کرتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.