ایلیانا ڈی کروزاورشاہد کپورکی’’پھٹا پوسٹرنکلا ہیرو‘‘پٹ گئی

ممبئی: شاہد کپور کی فلم پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو عوام کی تفریح کے سارے لوازمات ہوتے ہوئے بھی بری طرح فلاپ ہوگئی۔ شاہد کپور کی مزاحیہ اداکاری، ایلیانا ڈی کروز کا دل نشین انداز،اور نرگس فخری کے آئٹم سونگ پر مبنی اس فلم سے شاہد کپور کو بے حد توقعات تھیں۔ فلم دو دن تک خوب چلی اور عوام اسے دیکھنے آتے رہے لیکن پھر اچانک ہی ٹھنڈی پڑگئی۔ اس سے پہلے شاہد کی موسم اور تیری میری کہانی بھی بالی ووڈ میں کوئی خاص جگہ نہ بناسکی تھی۔ اس فلم کے لیے شاہد کپور نے بڑے بڑے دعوے کیے تھے اور انھیں امید تھی کہ یہ فلم انھیں ایک بار پھر نمبر ون ہیروز کی صف میں لاکھڑا کرے گی لیکن ایسا کچھ بھی نہ ہوا اور پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو فلاپ ہوگئی۔

تبصرے بند ہیں.