ایشوریا اور ابھیشیک کے درمیان پھر سے تلخیاں بڑھنے لگیں

ممبئی: 

بالی ووڈ کی خوربرو اداکارہ ایشوریا اوران کے شوہر اور اداکار ابھیشیک بچن کے درمیان کچھ عرصے قبل فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی ریلیز کے بعد بھی تلخیوں کی خبریں میڈیا کی زینت بنی تھیں لیکن اب ایک بار پھر دونوں سپر اسٹارز کے درمیان بیٹی ارادھیا کو لے کر تلخیاں بڑھنے لگی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارابھیشیک بچن اوران کی اہلیہ ایشوریا رائے کے درمیان تلخیاں ایک بار پھربڑھ گئی ہیں لیکن اس بار ان تلخیوں کے پیچھے کوئی اورنہیں بلکہ ان کی بیٹی ارادھیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اداکارابھیشیک چاہتے ہیں کہ ان کی بیٹی ارادھیا ایک چائلڈ اسٹار کے طور پر بالی ووڈ کی فلموں میں ڈیبیو کرے کیونکہ وہ اپنی بیٹی کو مستقبل میں ایک کامیاب اداکارہ کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں لیکن اداکارہ ایشوریا نہیں چاہتی کہ ارادھیا ابھی سے ہی کیمروں کے سامنے یا بڑے پردے پرنظر آئے، ان کی خواہش ہے کہ ارادھیا ابھی ان سب چیزوں سے دور رہے۔

تبصرے بند ہیں.