ایشوریارائے پرفلم “اے دل ہے مشکل” کی تشہیری مہم میں حصہ لینے پر پابندی

ممبئی: 

فلم “اے دل ہے مشکل” بالی ووڈ میں وہ فلم ہے جس کا مداحوں کو فلم کی کاسٹ کے باعث بہت انتظارہے جب کہ فلم کے ٹیزراورٹریلرکو بھی مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا ہے جس کے بعد مداحوں کا انتظاراوربھی بڑھ گیا ہے لیکن سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے بچن کو ہدایتکار نے فلم “اے دل ہے مشکل” کی پروموشن کرنے سے روک دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم “اے دل ہے مشکل” کی شوٹنگ مکمل ہوگئی جس کی پروموشن فلم میں مرکزی کردارادا کرنے والے اداکار رنبیرکپورکی جانب سے تیزی سے شروع کردی گئی ہے لیکن  فلم کے ہدایتکار نے سابق ملکہ حسن اور مایہ نازاداکارہ ایشوریا رائے کو فلم کی پروموشن نے بالکل منع کردیا ہے لیکن اس کی وجہ ہر گزیہ نہیں ہے کہ اداکارہ کو چاکلیٹی ہیرورنبیرکپورکے ساتھ فلمائے گئے کچھ بے باک اورقابل اعتراض مناظرکے حوالے سے سوالات کا جواب دینا پڑے گا جس سے بچن خاندان بھی ناراض ہے۔

تبصرے بند ہیں.