فواد خان نے ایک اور بھارتی فلم سائن کرلی

ممبئی: 

ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے باوجود پاکستانی چارمنگ ہیرو فواد خان کو بالی ووڈ میں ایک اور فلم مل گئی ہے۔

گزشتہ دنوں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو بھارت چھوڑنے اور فلموں کی نمائش روکنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں جس کے بعد کئی فنکاروں نے بھارت چھوڑ دیا تھا جب کہ انتہا پسندوں نے یہیں بس نہیں کی اور پاکستانی فنکاروں کو فلموں میں کام دینے والے بھارتی پروڈیوسرز کو بھی مارنے کی دھمکیاں دیں لیکن ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے باوجود پاکستانی فنکاروں کی بھارت میں مقبولیت کم نہیں ہوئی ہے اور اس سب کے باوجود فواد خان کو ایک اور پاکستانی فلم میں کاسٹ کرلیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.