قومی ویمن فٹبال ٹیم کی کھلاڑی شاہ لائلا بلوچ حادثے میں جاں بحق

کراچی: 

قومی ویمن فٹبال ٹیم کی کھلاڑی شاہ لائلا احمد زئی بلوچ دودریا کے قریب کار حادثے کے دوران جاں بحق ہوگئیں۔

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی اسٹرائکر شاہ لائلا احمد زئی بلوچ گزشتہ رات اپنی دوستوں کے ہمراہ کار میں جارہی تھیں کہ دو دریا کے قریب ان کی کار حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں شہلائلا کو شدید چوٹیں آئیں، انہیں نجی اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہوسکیں۔اسٹار فٹ بالر کی میت قلات لے جائی جائے گی جہاں انہیں ان کے آبائی علاقے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.