آمدنی ’100 کروڑ ‘، دی لیجنڈ آف مولاجٹ نے ایک اور تاریخ رقم کردی

فلم کے ڈائریکٹر بلال لاشاری نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فلم کی آمدنی کے حوالے سے ایک پوسٹر شیئر کیا

فلم کے ڈائریکٹر بلال لاشاری نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فلم کی آمدنی کے حوالے سے ایک پوسٹر شیئر کیا اور فلم کی نمائش کے بعد  شائقین کے زبردست  ردعمل پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

بلال لاشاری  کےمطابق فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ نے  10 دن میں100 کروڑ سے زائد بزنس کرکے پاکستان سنیما کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے دوسرے ہفتے کے صرف پہلے جمعے کو تمام ریکارڈ توڑ کر 2 کروڑ 55 لاکھ کا بزنس کیا تھا۔

یہی نہیں فلم کی اسٹار کاسٹ کی جاندار اداکاری، بہترین شارٹس، شاندار سنیمیٹوگرافی اور پنجابی کلچر کی عکاسی کرتے مختلف ڈریسز سمیت باکس آفس پر ریکارڈ توڑ بزنس کی بھی دھوم مچی ہوئی ہے۔

 فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے برطانیہ، بھارت اور عرب امارات سمیت دیگر بین الاقوامی میڈیا پر بھی چرچے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.