پاکستان کیخلاف بھارت کی فتح پر افغانستان میں جشن

گزشتہ روز آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دی تھی

ٹوئٹر صارف نصر اللہ ملک کی جانب سے پاک بھارت میچ کے حوالے سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے موبائل شاپ پر لگی اسکرین پر پاک بھارت کا میچ دکھایا جارہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے دکان کے اندر اور باہر درجنوں لوگ میچ دیکھنے کے لیے موجود ہیں اور جیسے ہی بھارتی کرکٹر آخری گیند پر رن بھاگ کر فتح سمیٹتے ہیں ویسے ہی دکان پر موجود افراد کہیں خوشی سے چلااٹھتے ہیں اور کہیں تالیاں بجاکر خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔

صارف کے مطابق یہ ویڈیو افغانستان کے شہر کابل کی ہے جہاں پاکستان کی شکست اور بھارت کی فتح پر جشن منایا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت نے ویرات کوہلی کی شاندار بلے بازی کی بدولت پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

ویرات کوہلی نے4 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 53 گیندوں پر 82 ناقابل شکست رنز بنائے۔

تبصرے بند ہیں.