کینیا میں پاکستانی حکام نے ارشد شریف کی شناخت کرلی، میت وطن لانے کے انتظامات

ارشد شریف کی وطن واپسی کے لیے ضابطے کی کارروائی کی جارہی ہے: وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان ہائی کمشنر، کینیا کے پولیس حکام اور ڈاکٹرز اس وقت نیروبی میں ڈیڈ ہاؤس میں ہیں، پاکستانی سفیر نے مرحوم ارشد شریف کی شناخت کرلی ہے جس کے بعد اب میت کی واپسی کے لیے قانونی عمل شروع کردیا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ارشد شریف کی وطن واپسی کے لیے ضابطے کی کارروائی کی جارہی ہے، کینیا کے حکام کو ضابطے کی کارروائی جلد مکمل کرنے کی درخواست کی ہے۔

تبصرے بند ہیں.