انجلینا جولی کی گاڑی حادثے کا شکار، خود محفوظ رہی

لاس اینجلس میں ہالی وڈ اداکار انجلینا جولی کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی۔ گاڑی تباہ انجلینا جولی خوش قسمتی سے محفوظ رہیں۔

نیو یارک: () ہالی وڈ فلموں میں ایکشن سین فلمانا انجلینا جولی کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے لیکن حقیقی زندگی میں وہ ایسا سوچ بھی نہیں سکتیں۔ امریکی شہر لاس اینجلس میں اپنی نئی فلم ان بروکن کے پریمئیر سے واپس آتے ہوئے ان کی گاڑی اچانک حادثے کا شکار ہو گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق گاڑی کی رفتار خاصی تیز تھی اور وہ سڑک پر بارش کے بعد پھسلن سے حادثے کا شکار ہوئی۔ گاڑی تباہ ہو گئی تاہم انجلینا مکمل طور پر محفوظ رہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.