عامر خان کی فلم پی کے انیس دسمبر کو ریلیز ہوگی

فلم میں اداکار منفرد گیٹ اپ میں نظر آئیں گے ، سنجے دت ، سوشانت سنگھ اور انوشکا شرما بھی کاسٹ میں شامل

ممبئی ) مسٹر پرفیکشنسٹ خود کو ہرکردار میں ڈھالنا جانتے ہیں ۔ عجیب وغریب ملبوسات پہنے اپنی ہی دھن میں مگن عامر خان نئی فلم ’’پی کے‘‘ میں،،الگ انداز میں شائقین کو محظوظ کریں گے ۔ بنارسی بابو والا لہجہ ، ہیڈ لائٹ جیسی آنکھیں ، معصوم چہرے پر قدرے لمبے کان ، عامر خان ’’پی کے‘‘ میں کسی دوسرے سیارے کی مخلوق لگ رہے ہیں ۔ فلم میں انوشکا شرما صحافی کا کردار کر رہی ہیں ۔ سنجے دت اور سوشانت سنگھ بھی ’’پی کے ‘‘ کی کاسٹ میں شامل ہیں ۔ دلچسپ کرداروں سے بھری یہ فلم انیس دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔ –

تبصرے بند ہیں.