Latest National, International, Sports & Business News

انارکلی بم دھماکے میں ملوث کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد گرفتار

پولیس نے انار کلی بم دھماکے میں ملوث کالعدم تنظیم کے 2 مبینہ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ سی آئی اے پولیس نے انار کلی بم دھماکے میں ہونے والی پیشرفت کے نتیجے میں جوہر ٹاؤن سے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں، حراست میں لئے گئے ملزمان کے نام سردار اور عبداللہ ہیں جن کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے۔ گرفتار ملزمان سے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والا بارودی مواد اسی قسم کا ہے جو انار کلی بم دھماکے میں استعمال ہوا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ انارکلی کی فوڈ اسٹریٹ میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوگئے تھے

تبصرے بند ہیں.