سانحہ راولپنڈی مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہےمرتکب افراد کی نشاندہی کی جائے، وزیراعظم

وزیر اعظم میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ سانحہ راولپنڈی مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے،اس غفلت کےمرتکب افرادکی نشاندہی کی جائے۔ وزیر اعظم آفس اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں اعلیٰ سچح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید، ڈی جی آئی ایس آئی، سیکرٹری داخلہ اور پنجاب کے چیف سیکریٹری اور سیکرٹری داخلہ نے شرکت کی اجلاس میں امن و امان اور ڈرون حملوں کے بعد کی صورتحال سمیت طالبان سے مذاکرات اور دیگر اہم امور پر غور کیا گیا، ڈی جی آئی ایس آئی نے وزیر اعظم کو ملک کی اندرونی اور سرحدی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی ہے۔ اجلاس میں وزیر اعظم کو سانحہ راولپنڈی کی ابتدائی رپورٹ بھی پیش کی گئی، اس کے علاوہ وزیراعظم بتایا گیا کہ سانحہ راولپنڈی میں11افرادجاں بحق اور56زخمی ہوئے۔ فوٹیج کی مدد سے 9 افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے، جس پر وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ راولپنڈی کا واقعہ مجرمانہ غفلت اور پتھراؤ، نفرت انگیزتقاریر اورفائرنگ ناقابل قبول ہے، جلد از جلد اس سانحے میں ملوث افراد کی نشاندہی کی جائے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ پولیس نفرت انگیز مواد کی روک تھام کے لئےاقدامات کرے۔

تبصرے بند ہیں.