امیتابھ بچن کے مقابلے شاہ رخ خان بھارت کے مقبول ترین والد قرار، سروے

ممبئی: بگ بی اداکاری کے شعبے میں بے شک شاہ رخ خان سے آگے نظر آتے ہیں لیکن جہاں بات ایک باپ کی آئے تو کنگ خان انہیں پچھاڑتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملک بھر کی 11 ہزار خواتین سے کیے جانے والے سروے میں 34.83 فیصد خواتین نے شاہ رخ خان جب کہ 31.58 فیصد خواتین نے امیتابھ بچن کو بھارت کو مقبول ترین والد قرار دیا، سروے میں 18.61 فیصد بھارتی خواتین نے بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے حق میں رائے دی۔ سروے میں بعض دیگر سوالات بھی پوچھے گئے جن میں بھارت میں مقبول ترین “باپ بیٹی” کا رشتہ امیتابھ بچن اور ان کی بیٹی شویتا کا قرار دیا گیا، معروف اداکار جیتندرا اور ان کی بیٹی ایکتا کپور کو 35.06 فیصد جب کہ انیل کپور اور بیٹی سونم کپور کو 22.42 فیصد ووٹ ملے۔ بھارت کے مقبول ترین “باپ بیٹا” کا خطاب بھی شاہ رخ خان کے نام رہا، 44.85 فیصد خواتین نے رائے دی کہ شاہ رخ خان اور ان کے بیٹا آریان کے درمیان رشتہ ملک کا مقبول ترین رشتہ ہے۔

تبصرے بند ہیں.