شامی صدر بشار الاسد کا کہنا ہے کہ امن کا نوبل انعام اقوام متحدہ کے ادارے کو ملنے کے بجائے انہیں ملنا چاہیے تھا۔ لبنانی جریدے کے مطابق شام کے کیمیائی ہتھیار تلف کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے کو نوبل انعام ملنے پر گفتگو کرتے ہوئے بشارالاسد نے کہا کہ نوبل انعام اقوام متحدہ کی ٹیم کو ملنے کا بجائے انہیں ملنا چاہیے تھا کیوں کہ اس کا اصل حقدار میرے علاوہ کوئی اورنہیں تھا۔ واضح رہے کہ بشار الاسد کی حکومت پر21 اگست کو حکومت مخالف مظاہرین پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے الزام کے بعد اقوام متحدہ کی ٹیم اس وقت شام کے کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے میں مصروف ہے، مبینہ حکومتی کیمیائی حملوں میں 1400 سے زائد معصوم شہری ہلاک ہوئے تھے جب کہ شامی کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے کا کام آئندہ سال کے وسط تک مکمل ہو گا۔
تبصرے بند ہیں.