امریکی گلوکار جسٹن بایئبر تیز ڈرائیونگ اور جھگڑا کرنے پر گرفتار

میشہ تنازعات کی زد میں رہنے والے امریکی پاپ گلوکارجسٹن بایئبر کو خطرناک ڈرائیونگ اور اس کے بعد جھگڑا کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے.

سٹریٹفورڈ () میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ہوم ٹٓاون کینیڈا کے شہر سٹریٹفورڈ میں گلوکارجسٹن بیبر پر خطرناک ڈرائیونگ کرنے اور شہری سے جھگڑا کرنے کا الزام ہے۔ اونتاریو پولیس نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ بایئبر کی گاڑی ٹکرانے کے بعد اس کی دوسری گاڑی کے ڈرائیور سے ہاتھا پائی ہوئی۔ انیس سالہ بایئبر کو جب پولیس سٹیشن لایا گیا تو وہاں بڑی تعداد میں ٹیلی وژن کا عملہ، نیوز فوٹو گرافر اور ان کے مداح موجود تھے۔ یاد رہے کہ جسٹن بایئبر آج کل کینیڈٓا میں اپنی گرل فرینڈ اداکارہ اور گلوکارہ سلینا گومز کے ساتھ چھٹیاں گزار رہے ہیں۔ یہ بھی یاد رکھنے کی بات ہے کہ بایئبر پہلے ہی انڈے پھینکنے کے جرم میں دو سال کے لئے پروبیشن پر ہیں۔ حالیہ واقعہ میں اس کو اس شرط پر رہا کر دیا گیا کہ وہ 29 ستمبر کو عدالت میں پیش ہو جائے گا –

تبصرے بند ہیں.