برما کی ملکہ حسن نے تاج کی واپسی معافی سے مشروط کر دی

برما سے تعلق رکھنے والی ایشیا پیسیفک کی ملکہ حسن مے میات نوی نے اس وقت تک اپنا تاج اور انعامی رقم واپس کرنے سے انکار کر دیا ہے جب تک مقابلے کے منتظمین اس سے معافی نہیں مانگتے۔

رنگون (نیٹ نیوز) جنوبی کوریا میں مئی 2014 میں ملکہ حسن ایشیا پیسیفک کے مقابلے کا انعقاد کرنے والے منتظمین نے گزشہ ہفتے مےمیات نوی پر جھوٹ بولنے کے الزام عائد کر کے اس سے ملکہ حسن کا اعزاز واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔ اپنے رد عمل میں مے میات نوی نے ایک جذباتی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ جب تک منتظمین اس سے معافی نہیں مانگیں گے وہ اس وقت تک ایک لاکھ ڈالر کی انعامی رقم اور ملکہ حسن کا تاج واپس نہیں کرے گی۔ پچھلے ہفتے ملکہ حسن کے مقابلے کے منتظمین نے کہا تھا کہ مےمیات نوی ملکہ حسن کا تاج لے کر فرار ہوئی ہیں اور وہ ایک بد دیانت شخصیت کی مالک ہے۔ مس میات نوی برما سے تعلق رکھنے والی پہلی ملکہ حسن ہے۔ ملکہ حسن مے میات نوی نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ اسے اپنی عمر کے بارے میں جھوٹ بولنے پر مجبور کیا گیا تھا اور مقابلے کے منتظمین نے اس سے سر سے پاوں تک پلاسٹک سرجری کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس نے تردید کی کہ وہ ملکہ حسن کا تاج اٹھا کر جنوبی کوریا سے فرار ہوئی ہے۔ کیونکہ جب جہاز پر سوار ہوئی تو اسے معلوم نہیں تھا کہ وہ تاج سے محروم کی جا چکی ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.