آئی کلاوڈ کی سکیورٹی پر تشویش ، 100 سے زائد شخصیات کی برہنہ تصاویر لیک –

ماہرین نے مشہور شخصیات کی برہنہ تصاویر لیک ہونے کے بعد ایپل کے آئی کلاوڈ سٹوریج سائٹس کی سکیورٹی پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔ اب تک 100 سے زائد مشہور شخصیات کی تصاویر لیک ہو چکی ہیں۔

کیلی فورنیا (نیٹ نیوز) واضح رہے کہ ہیکروں نے آسکر انعام یافتہ اداکارہ جینیفر لارنس سمیت کئی مشہور شخصیات کی برہنہ تصاویر انٹرنیٹ پر نشر کردی تھیں ، جس کے بعد یہ سلسلہ ابھی تک ختم نہیں ہو سکا ، اور برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے اہم شخصیات کی تصاویر آن لائن برہنہ لیک کرنے کا سلسلہ مہینوں سے جاری ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ان میں سے بعض تصاویر ایپل کی ویب سائٹ آئی کلاوڈ سے حاصل کی گئی تھیں۔ آئی کلاوڈ آلات سے ڈیٹا کو انٹرنیٹ پر بیک اپ کے طور پر سٹور کرتا ہے۔ ایپل اس معاملے کی چانچ کر رہی ہے۔ ایک ماہر نے کہا کہ آئی کلاوڈ کی خدمات استعمال کرتے ہوئے ذاتی ڈیٹا کو کنٹرول میں رکھنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ اگر آپ کلاوڈ میں تصاویر دیکھ سکتے ہیں تو اسے ہیکر بھی دیکھ سکتا ہے۔ ایپل نے تاحال ابھی تک آئی کلاوڈ کے سکیورٹی کے حوالے سے خدشات اور مشہور شخصیات کی تصاویر کے لیک کے حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ تقریباً 100 سے زیادہ مشہور شخصیات کی تصاویر شائع کی گئی تھیں جن میں زیادہ تر خواتین کی تھیں۔ ان میں جینیفر لارنس کے علاوہ ریانا، کیٹ اپٹن، سلینا گومز، کم کرداشیان کاردیشین ، میری الزبتھ ، جیسیکا براون فندلے، آبرے پلازہ ، کارا ڈیلی وائنن اور کئی دیگر کی تصاویر شامل ہیں۔ ہر چند کہ کچھ ستاروں نے کہا تھا کہ ان کی تصاویر جعلی ہیں ، البتہ دوسروں نے تصدیق کی کہ یہ تصاویر انھی کی ہیں۔ اے گڈ ڈے ٹو ڈائی ہارڈ کی اداکارہ میری الزبتھ ونسٹیڈ نے بھی تصدیق کی کہ یہ تصاویر اسی کی ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.