امریکی گلوکارہ اور اداکارہ باربرا سٹرائسنڈ اپنی یاد داشتیں قلمبند کریں گی

امریکی گلوکارہ، اداکارہ اور ہدایتکارہ باربرا سٹرائسنڈ اپنی یاد داشتیں قلمبند کریں گی۔ کتاب 2017 میں منظر عام پر آئے گی۔

نیو یارک: ( تہتر سالہ گلوکارہ باربرا اپنی ساٹھ دہائیوں پر مشتمل پیشہ وارانہ زندگی کے رازوں سے پردہ اٹھائیں گی۔ انہوں نے ایک چائلڈ سٹار کے طور پر اپنے کیرئر کا آغاز کیا تھا۔ باربرا کو دنیا میں سب سے زیادہ سنی جانے والی خاتون گلوکاروں میں شامل ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ صرف امریکا میں انکے گانوں کی سات کروڑ بیس لاکھ کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔ انہیں گزشتہ برس ایک منفرد اعزاز حاصل ہوا کہ ہر دہائی میں انکی کم از کم ایک البم پہلے نمبر پر آئی۔

تبصرے بند ہیں.