نیٹو کے کنٹینرز سے سامان چوری ہونے کا انکشاف، تحقیقات کا آغ

کراچی میں کسٹمز ٹرانزٹ ڈائریکٹوریٹ نے نیٹو کے 21 چوری شدہ کنٹینر قبضے میں لے لئے۔ کسٹم حکام نے وسیع پیمانے پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

کراچی: () افغانستان سے دبئی جانے والے کنٹینرز سے امریکی فوج کے زیر استعمال ساز و سامان چوری کر لیا گیا۔ کراچی پورٹ پر کسٹم حکام نے شک کی بنا پر کنٹینرز کی تلاشی لی تو اس میں سامان کے بجائے لکڑی بھری ہوئی تھی۔ حکام نے کنٹینرز قبضے میں لے کر بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ کنٹینرز افغان شہر جلال آباد سے براستہ کراچی دوبئی کے لیے روانہ کئے گئے تھے۔

تبصرے بند ہیں.