فیفا نے عالمی رینکنگ جاری کر دی، جرمنی کی نمبر ون پوزیشن

برازیل شدید تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر پہنچ گیا، ارجنٹائن دوسرے، ہالینڈ تیسرے،کولمبیا، بیلجئم اور یوروگوئے بھی ترقی کے بعد بالترتیب چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر پر آ گئے۔

لندن: (ویب ڈیسک) فیفا نے عالمی رینکنگ جاری کر دی ہے۔ ورلڈ چیمپئن جرمنی کو رینکنگ میں بھی نمبر ون پوزیشن مل گئی۔ برازیلین ٹیم 4 درجے گرنے کے بعد ساتویں نمبر پر جا گری۔ فٹ بال کے نئے ورلڈ چیمپئن کو رینکنگ کی بادشاہت بھی مل گئی ہے۔ جرمنی فیفا رینکنگ میں بھی نمبر ون پوزیشن کیساتھ سب کا باس بن گیا ہے۔ فٹ بال کی نئی رینکنگ میں میسی کی ارجنٹینا پانچویں سے دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔ سیمی فائنل کھیلنے والی ہالینڈ کو بھی 12 درجے ترقی ملی ہے۔ ڈچ ٹیم تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔کولمبیا، بیلجیئم اور یوروگوئے بھی ترقی کے بعد بالترتیب چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں۔ جرمنی کے ہاتھوں نشان عبرت بنانے والی نیمار کی برازیلین ٹیم 4 درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلی گئی۔ سپین بھی نمبر ون سے آٹھویں پوزیشن پر آ گیا ہے۔ سوئٹزرلینڈ نویں، فرانس دسویں نمبر پر ہے۔ کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال کی رینکنگ بھی 7 درجے گر گئی ہے ان کا نیا نمبر گیارہواں ہے۔

تبصرے بند ہیں.