امریکا، برطانیہ سمیت متعدد یورپی ممالک کے سفارتخانوں کا عمران خان کو خط

اسلام آباد: دنیا کے کئی ممالک کے سفارتخانوں نے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی خیریت دریافت کرنے کے لئے انہیں خطوط لکھے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ امریکا، برطانیہ سمیت یورپ کے 20 سے زائد ممالک نے عمران خان کے لفٹر سے گرنے کے واقعے میں زخمی ہونے پرتشویش کا اظہار کیا، پاکستان میں موجود ان تمام ممالک کے سفارت خانوں کی جانب سے عمران خان کے نام خطوط لکھے گئے ہیں جن میں نہ صرف ان کی خیریت دریافت کی گئی ہے بلکہ ان کی صحت یابی کے لئے دعائیں بھی تحریر کی گئی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.