لاہور: جناح اسپتال کے ایمرجنسی میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، ایک قتل

لاہور: دشمنی کی بنا پرفائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور دوسرازخمی ہوگیا، زخمی کوبھی جناح اسپتال میں قتل کردیا گیا جس کے بعد ڈاکٹرزاورعملے نے ہڑتال کردی۔ لاہورکے علاقے چوہنگ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرے گروپ کا کاشف عرف کاشی زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم مخالفین نے جناح اسپتال میں گھس کر فائرنگ کر کے زخمی کاشف کو قتل کردیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اسپتال میں فائرنگ کے واقعے کے بعد ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے ہڑتال کردی جس کی وجہ سے ایمرجنسی سروسز معطل ہو گئیں، عینی شاہدین کے مطابق مخالفین نے قتل کرنے کے بعد لاش پر ڈنڈے بھی برسائے جبکہ ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا کہنا ہے کہ جب تک ہمیں تحفظ نہیں دیا جاتا ہم کام نہیں کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.