وزیر خزانہ سندھ کا تجارتی بینکوں کے ساتھ اجلاس

کراچی: نگراں وزیرخزانہ سندھ شکیب قریشی نے کہا ہے کہ محکمہ خزانہ کی ترجیحات صوبائی آمدنی میں اپنے وسائل سے اضافہ، پراجیکٹ فنانسنگ اور سازگار ریگولیٹری ماحول فراہم کرنا ہیں۔ وہ جمعرات کو مختلف تجارتی بینکوں کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے، اجلاس کا مقصد مالیاتی بہتری، انفرااسٹرکچرپراجیکٹس میں سرمایہ کاری کا فروغ، بجٹ سازی میں بجی شعبے کی شراکت اور اس کی مدد سے گروتھ ریٹ میں اضافے کے لیے آئندہ حکومت کو ریگولیٹری فریم ورک تجویز کرنا تھا۔ اجلاس میں طے پایا کہ انفرااسٹرکچر کی ترقی کے لیے سرکاری نجی شراکت وقت کی ضرورت اور مستقبل کا راستہ ہے، اس سے وسائل کو متحرک کرنے کے ساتھ انفرااسٹرکچر ڈیولپ ہوگا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نجی شعبے کی ترغیب کے لیے طریقہ کار کا تعین کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.