الطاف حسین کے متعلق فیصلہ میرٹ پر ہوگا، چوہدری سرور

لاہور: سابق برطانوی پارلیمینٹیرین چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ سیاست کر کے عوام کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔ گورنر پنجاب بنانے کا فیصلہ نواز شریف کرینگے، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں سماجی کام کررہا ہوں، سیاست میں نواز شریف جو ذمے داری دیں گے اسے پورا کرونگا، برطانیہ میں الطاف حسین کے متعلق فیصلہ میرٹ پر ہو گا۔انھوں نے لاہور ائیرپورٹ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں وزیراعظم ایک کانسٹیبل کا ٹرانسفر بھی نہیں کرا سکتا، الطاف کے معاملے میں اسکاٹ لینڈ یارڈ پر کسی کا کوئی اثر ورسوخ نہیں، الطاف حسین کے متعلق فیصلہ میرٹ پر ہو گا۔

تبصرے بند ہیں.