پاک بحریہ گوادر پورٹ کیلیے ماہرین فراہم کرنے پر رضا مند

اسلام آباد: پاک بحریہ گوادرپورٹ کی کامیابی کیلیے وزارت پورٹس اینڈ شپنگ کو نیول انٹیلی جنس و دیگر متعلقہ ماہرین فراہم کر یگی اورگوادر پورٹ کی جغرافیائی حدود سے متعلق تمام ایشوز باہمی مشاورت سے حل کریگی۔ اس عزم کا اظہار وزیر پورٹس اینڈ شپنگ کامران مائیکل اور وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل محمدشفیق کے درمیان اسلام آباد میں ہونیوالی ملاقات کے دوران کیا گیا، ملاقات میں وزارت پورٹ اینڈ شپنگ اورپاک بحریہ کے درمیان کئی اہم ایشوز بھی زیر بحث آ ئے جنکو باہمی مشاورت سے حل کر نے پراتفاق کیا گیا، وائس ایڈمرل نے یقین دلایا ہے کہ پاک بحریہ کوسٹل ایریا میں قائم چوکیاں و دفاتر ، نیول تنصیبات اور نیول انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے کے ساتھ سمندر کو مزید گہرا کر نے کیلیے اپنے بحری ماہرین (ہائیڈروگرافرز)وزارت کو مہیا کر ے گی۔وائس ایڈمرل نے گوادر پورٹ کی کچھ اراضی اور بحریہ کی حدودکے تعین کے معاملے کو بھی باہمی رضا مندی سے حل کر نے کی یقین دہانی کرائی کیوں کہ گوادر پورٹ کی کچھ اراضی نیوی کے پاس ہے اوران دونوں کی حدود کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکاہے، دونوں فریقین نے بحریہ اوربندرگاہوں کے امور کے حوالے سے وزارت اور بحریہ کو لازم و ملزوم قرار دیا،اس موقع پرکامران مائیکل نے کہا کہ نیوی نے ہمیشہ ہماری جغرافیائی حدود کی حفاظت کی ہے، قومی اداروںکو مزید مربوط و مستحکم کیا جا ئے گا، نیوی کے ساتھ اعتماد کے رشتے کو فروغ دینا ہماری اولین ترجیح ہے ۔

تبصرے بند ہیں.