کیمیائی ہتھیارتلف کر دیں گے، صدر بشار الاسد

شام کے صدر بشار الاسد کا کہنا ہے وہ اقوام متحدہ کی قراردادا کا احترام کرتے ہیں، کیمیائی ہتھیارتلف کر دیں گے۔ اٹلی کے ٹی وی چینل کو انٹرویو میں صدر اسد نے کہا ان کی حکومت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا منصوبہ منظور کرتے ہوئے کیمیائی ہتھیار تلف کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس نے شامی حکومت کی منظوری سے کیمیائی ہتھیاروں کے معاہدے کا مسودہ پیش کیا، اس لئے اسکی خلاف ورزی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

تبصرے بند ہیں.