افغان صوبے زابل میں دھماکا ایک خاندان کے 8 افراد ہلاک

جنوبی افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ایک ہی خاندان کی خواتین اور بچوں سمیت 8افرادہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے ۔ جمعے کوعالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افغان صوبے زابل میں ہونے والے بم دھماکے میں5 خواتین اور 2 بچوں سمیت 8 افراد ہلاک ہوئے جبکہ3زخمی ہوگئے ،زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا۔ صوبائی پولیس چیف نے دھماکے کی ذمے داری طالبان پر ڈالتے ہوئے کہاہے کہ طالبان ایسی کارروائیوں کے ذریعے علاقہ میں امن و امان کی غیریقینی صورتحال پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.