اداکار مستانہ کو مداحوں سے بچھڑے 4 برس بیت گئے

غمگین چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والے عظیم کامیڈین مستانہ کو مداحوں سے بچھڑے 4 سال بیت گئے۔

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے نامور کامیڈین مستانہ کی چوتھی برسی کل منائی جائے گی۔ اداکار مستانہ گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصلی نام مرتضیٰ حسن تھا۔ مستانہ نے لڑکپن میں ہی اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا تھا اور چار دہائیوں سے زیادہ عرصہ تک سٹیج اور ٹی وی پر اپنے فن کا جادو جگاتے رہے۔ مستانہ نے گوجرانوالہ میں تھیٹر ڈراموں کا آغاز کیا تاہم بعد ازاں لاہور میں معروف اداکار فخری احمد مرحوم نے انھیں متعارف کرایا۔ مستانہ نے لاہور میں 1985ء سے لے کر دو دہائیوں تک بھرپور فنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ مستانہ کے سپرہٹ ڈراموں میں شرطیہ میٹھے، شرارتی کڑیاں اور دیگر شامل ہیں۔ انہیں فی البدیہہ مکالمے کی ادائیگی کا استاد کہا جاتا تھا۔ اداکار مستانہ نے پی ٹی وی کے ڈراموں میں بھی اپنے فن کا جادو جگایا۔ ایک ڈرامے میں ان کا ’مسٹر کیوں‘ کا کردار بھی عوام میں بے حد مقبول ہوا جو کہ ہر معاشرتی برائی پر سوالیہ نشان اٹھاتا تھا۔ دوسروں کو ہنسانے والا یہ اداکار گیارہ اپریل 2011ء کو 58 برس کی عمر میں بہاولپور میں انتقال کر گیا تھا۔ –

تبصرے بند ہیں.