ملکہ شیراوت کو نریندر مودی کی تقریر سننے کا دعوت نامہ مل گیا

حال ہی میں سیاسی موضوع پرفلاپ فلم دینے والی ملکہ شیراوت کو پیرس میں وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر سننے کا دعوت نامہ مل گیا۔

ممبئی:بالی وڈ اداکارہ ملکہ شیراوت کی فلم ”ڈرٹی پولیٹیکس” اگرچہ فلاپ ہو گئی لیکن ملکہ سیاسی رہنماؤوں کے دل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئیں۔ ملکہ شیراوت کو پیرس میں بھارتی وزیر اعظم مودی کی تقریر سننے کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ملکہ نے کہا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر سننے کے لئے بیتاب ہیں۔ ملکہ شیراوت اس سے قبل کئی بار نریندر مودی سے ملنے کی خواہش ظاہر کر چکی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.