قومی بچت کے رجحان میں اضافہ، سرمایہ کاری اربوں تک پہنچ گئی

ملک میں قومی بچت کے رجحان میں اضافہ ہو گیا۔ رواں مالی سال کے ابتدائی آٹھ ماہ کے دوران نئی سرمایہ کاری دو سو چھیالیس ارب روپے پر پہنچ گئی۔

کراچی:سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے فروری تک دو سو چھیالیس ارب چھپن کروڑ روپے کے شیئرز اور سرٹیفکیٹ خریدے گئے۔ فروری میں سولہ ارب انسٹھ کروڑ روپے کی نئی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔ مالی سال دو ہزار، تیرہ، چودہ کے دوران مجموعی سرمایہ کاری کا حجم دو سو سات ارب روپے رہا۔

تبصرے بند ہیں.