اداکار عمران عباس کی نئی فلم “جاں نثار” 21 اگست کو ریلیز ہوگ

فلم میں اداکار ایک شہزادے کا کردار ادا کر رہے ہیں ، اداکارہ پرنیا قریشی نے فلم میں ہیروئن کا کردار ادا کیا ہے

لاہور ( ) پاکستانی اداکار عمران عباس کی نئی بالی ووڈ فلم “جانثار” کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ، فلم اکیس اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔ فلم “جان نثار” میں اٹھارہ سو ستتر کا دور دکھایا گیا ہے ۔ فلم میں عمران عباس ایک شہزادے کا کردار کر رہے ہیں جو انگریزی ثقافت میں ڈھل گیا ہے ۔ تاریخی واقعات پر مبنی اس فلم میں پرنیا قریشی عمران عباس کی ہیروئن بنی ہیں ۔ فلمساز مظفر علی کی فلم “جان نثار” اکیس اگست کو شائقین کے لیے پیش کی جائے گی ۔

 

تبصرے بند ہیں.