وزیر اعظم میاں نواز شریف اور نریندر مودی کے درمیان ملاقات شرو

اوفا میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کا سبب بننے والے معاملات پر تبادلہ خیال ہوگا

اوفا ( وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے درمیان باضابطہ ملاقات کا آغاز ہوگیا ہے ۔ اس سے قبل اوفا میں دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان خوشگوار ماحول میں آمنا سامنا ہوا اور دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نے ایک دوسرے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ، ملاقات کے دوران مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز اور طارق فاطمی بھی موجود ہیں ، دونوں ممالک کے وزرائے اعظم ملاقات میں پاکستان اور بھارت کو دہشتگردی سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے

 

تبصرے بند ہیں.