بینکوں کی جانب سے قرض گیری پر کم سرمایہ کاری پر زیادہ توجہ کا رجح

مالی سال کے دوران بینکوں کے ڈیپازٹ بیس تیرہ فیصد اضافے سے نو ہزار ایک سو اکتالیس ارب سے تجاوز کر گئے

اسلام آباد () ملکی بینکوں نے مالی سال پندرہ میں قرض گیری پر کم سرمایہ کاری پر زیادہ توجہ دی ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال پندرہ میں بینکوں کی سرمایہ کاری تنتیس فیصد اضافے سے پانچ ہزار آٹھ سو ارب سے تجاوز کر گئی ۔ مالی سال کے دوران بینکوں کے ڈیپازٹ بیس تیرہ فیصد اضافے سے نو ہزار ایک سو اکتالیس ارب سے تجاوز کر گئے ۔ مالی سال پندرہ کے اختتام پر بینکوں کی قرض گیری دو سو نوے ارب روپے اضافے سے چار ہزار پانچ سو ارب سے تجاوز کرگئی ۔ ماہرین کے مطابق بینک اپنی بنیادی کام قرض گیری کے بجائے عوام کے ڈیپازٹس پر سرمایہ کاری کررہے ہیں جو خطرناک ہے ۔

 

تبصرے بند ہیں.