اداکار عامر خان کی نئی فلم ’’پی کے ‘‘ انیس دسمبر کو ریلیز کی جائے گی

بالی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ کی ہدایت پر شاہ رخ اور سلمان خان کیلئے فلم کی خصوصی سکریننگ کا اہتمام کیا جائے گا 

ممبئی :مسٹر پرفیکشنسٹ کی نئی فلم ’’پی کے‘‘ انیس دسمبر کو ریلیز ہوگی ۔ عامر کی ہدایت پر شاہ رخ اورسلمان خان کے لیے فلم کی خصوصی سکریننگ کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ عامر خان اپنی نئی فلم ’’پی کے‘‘ کی ریلیز کو لے کر کچھ زیادہ ہی فکرمند ہیں ، اس لیے تو ریلیز سے پہلے سلمان خان اور شاہ رخ کے لیے خصوصی نمائش کا اہتمام کرایا ہے تاکہ دونوں بڑے اداکار فلم کی کہانی کے مطابق اپنی رائے دے سکیں ۔ راج کمار ہیرانی کی ہدایت میں تیار کی جانے والی فلم ’’پی کے‘‘ میں عامر خان کے مقابل انوشکا شرما جلوہ گر ہوئی ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.