فیصل آباد میں‌ حالات کشیدہ،ن لیگی کارکنوں کی فائرنگ سے تحریک انصاف کا کارکن جاں‌ بحق

فیصل آباد:فیصل آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران حالات کشیدہ ہوگئے، ن لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم اور فائرنگ سے گیارہ کارکن زخمی ہوگئے۔ن لیگی کارکنوں‌ کی فائرنگ سے تحریک انصاف کا کارکن جاں‌ بحق ہو گیا.

فیصل آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے ، پی ٹی آئی اور لیگی کارکنوں میں تصادم ہو گیا ، نواز لیگ کے حامیوں کی جانب سے فائرنگ سے تحریک انصاف کا ایک کارکن جاں‌ بحق ہو گیا۔ تحریک انصاف کے کارکنوں نے ناولٹی چوک سے رکاوٹیں ہٹا کر گھنٹہ گھر چوک کی جانب پیش قدمی شروع کر دی ۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے واٹر کینن کا استعمال کیا ، جواب میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔

تبصرے بند ہیں.