آشا بھوسلے کے لیے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کا اعلان

لیجنڈری پلے بیک سنگر آشا بھوسلے کو دبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹول کے دوران لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

ممبئی:  فوک، کلاسک، پاپ اور غزل آشاجی نے موسیقی کو ہر انداز میں زبان دی۔ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کی نامزدگی پر آشا خوشی سے نہال ہیں۔ ان کا کہنا ہے دبئی میں ایوارڈ ملنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ چھ دہائیوں سے بالی وڈ میں اپنی آواز کا جادو جگانے والی آشا کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل ہے۔ دس دسمبر کو شروع ہونے والا دبئی انٹرنیشل فلم فیسٹیول سترہ دسمبر تک جاری رہے گا۔

تبصرے بند ہیں.