اداکارہ میرا کے وارنٹ گرفتاری جاری، 17 جولائی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

لاہور( مختلف تنازعات میں گھِری رہنے والی اداکارہ میرا پر نئی مشکل آن پڑی ، لاہور کی عدالت نے گرفتار کر کے سترہ جولائی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اداکارہ میرا آئے روز کسی نہ کسی تنازعہ میں گھِر جاتی ہیں اور اب اداکارہ پر ایک مصیبت آن پڑی ہے ۔ کینٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے عدالت میں اداکارہ کے مبینہ شوہر عتیق الرحمان کی درخواست پر سماعت ہوئی ، دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ ابھی تک اداکارہ میرا کی جانب سے نہ تو جواب جمع کرایا گیا اور نہ ہی ان کا کوئی وکیل پیش ہوا ۔ اس لیےعدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر میرا کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں جس پر عدالت نے اداکارہ میرا کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں سترہ جولائی کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔ اداکارہ میرا کے مبینہ شوہر عتیق الرحمان نے عدالت میں دائر استغاثہ میں موقف اختیار کیا کہ میرا نے اُن کے ساتھ نکاح کے باوجود نوید نامی شخص سے بھی نکاح کر لیا ہے ، اداکارہ نے ڈیفنس میں واقعہ ایک کروڑ روپے مالیت کے گھر پر بھی قبضہ کر رکھا ہے ، اس لیے میرا کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔ –

تبصرے بند ہیں.