سیکس پارٹیز کے انعقاد کا مقدمہ، آئی ایم ایف کے سابق سربراہ باعزت بر

ڈومینیک سٹراؤس کاہن 2011ء میں جنسی زیادتی کے الزام کی وجہ سے آئی ایم ایف کی سربراہی سے مستعفی ہو گئے تھے۔

پیرس: (ویب ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے سابق سربراہ ڈومینیک سٹراؤس کاہن کو سیکس پارٹیز کے انعقاد کے ایک مقدمے میں باعزت بری کر دیا گیا ہے۔ فرانسیسی عدالت کے فیصلے کے مطابق کاہن پر جسم فروش خواتین کو تقریبات میں مدعو کرنے کا لزام ثابت نہیں ہو سکا ہے۔ واضع رہے کہ 64 سالہ ڈومینیک سٹراؤس کاہن نے سیکس پارٹیز میں شرکت سے کبھی انکار نہیں کیا۔ ان کا ہمیشہ یہ موقف رہا کہ انہیں اس بات کا علم ہی نہیں تھا کہ ان تقریبات میں شریک خواتین جسم فروش ہیں۔ ڈومینیک سٹراؤس کاہن 2011ء میں جنسی زیادتی کے الزام کی وجہ سے آئی ایم ایف کی سربراہی سے مستعفی ہو گئے تھے۔ خیال رہے کہ ڈومینک سٹراؤس کاہن کو مئی 2011ء میں نیویارک کے ایک ہوٹل کی ملازمہ کے ساتھ جنسی زیادتی کی پاداش میں گرفتار کیا گیا تھا۔ رہائی کے بعد ایک انٹرویو میں انہوں نے اس جرم کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اخلاقی غلطی تھی جس پر وہ بہت شرمندہ ہیں۔ کاہن نے کہا تھا کہ وہ نہ صرف اپنی بیوی اور بچوں بلکہ پوری فرانسیسی قوم سے معذرت خواہ ہیں۔

تبصرے بند ہیں.