اداکارہ منیشاکوئرالہ نے زندگی کی چوالیس بہاریں دیکھ لیں –

کینسر کے مرض میں مبتلا نیپالی اداکارہ نے کیرئیر کا آغاز بالی ووڈ فلم سوداگر سے کیا

ممبئی () سماجی کارکن اور کینسر جیسی موذی بیماری سے لڑنے والی اداکارہ منیشا کوئرالہ نے نیپالی، ہندی، تامل اور بنگالی فلموں میں جلوے دکھائے ۔ سوداگر سے بالی وڈ کیرئیر کا آغاز کرنے والی منیشا نے انمول اور کریمنل میں،کام کیا ۔ 1942 اے لو سٹوری ،ملن اورتامل فلم ’’بمبئے‘‘میں منیشا کی اداکاری نے لاکھوں دلوں کا چین لوٹا ۔ عامر خا ن کے ساتھ منیشا کی فلم ’’اکیلے ہم اکیلے تم ‘‘نے اداکارہ کو سپر سٹار بنا دیا ۔ ’’دی میوزیکل‘‘،’’خاموشی ‘‘، ’’دل سے ‘‘،’’کچے دھاگے‘‘،’’من‘‘،’’لاوارث‘‘ منیشا کی کامیاب فلمیں ہیں ۔ اداکارہ نے فلم فئیر ایوارڈ سمیت متعدد تامل اور ہندی ایوارڈ اپنے نام کیے ۔ –

تبصرے بند ہیں.