دھرنوں اور مارچ سے معیشت کو 300 ارب روپے کا خسارہ،وزیر تجارت

اسلام آباد…..وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ دھرنوں اور مارچ کے باعث تجارتی عمل متاثر ہونے سے معیشت کو 300 ارب روپے کا خسارہ ہوچکا ہے ۔وزارت تجارت کے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیرخرم دستگیر کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی انتشار سے گزشتہ 14 ماہ میں متعارف کرائی جانے والی اقتصادی اصلاحات کے اثر کو زائل کر رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بے یقینی کے باعث غیر ملکی سرمایاکاروں پاکستانی معیشت پر سے اپنا اعتماد کھورہے ہیں ۔خرم دستگیر نے مزید بتایا کہ پہلے کچھ سیاسی لیڈروں کی منفی شوچ کے باعث انویسٹرز ملک میں مزید سرمایاکاری کرنے سے گھبرا رہے ہیں مارچ اور دھرنے سے پاکستان کا معاشی قتل ہے ۔

تبصرے بند ہیں.